پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس، پاکستان میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے پر غور

اجلاس میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں
خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 80واں اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پاکستانی کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں ۔

اجلاس میں خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔اجلاس میں پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال کیلئے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔

گلوبل انیٹی کرپشن کوڈ اپنانے کیلئے پروسیجرل رد و بدل کی منظوری دی گئی اور کلبز کی سکروٹنی کیلئے طریقہ کار میں رد و بدل کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بی او جی کے 78 ویں اجلاس اور 79 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران انوار غنی۔ظہیر عباس۔سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ تنویر احمد۔ محمد اسماعیل قریشی۔ طارق سرور اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر ۔ انٹرنیشنل کرکٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈومیسٹک کرکٹ، ہیومن ریسورس۔،ہائی پرفارمنس سنٹرز کے ڈائریکٹرز، ویمنز کرکٹ کی سربراہ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی اجلاس  میں شریک  ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں