بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا بی کلاس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
30 کھلاڑی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ایک سال کیلئے کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جس میں حیران کن طور پر اے کیٹگری کا خاتمہ کر دیا گیا۔ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ ٹی ٹونٹی کے موجودہ کپتان سلمان علی آغا کو بھی اے کیٹگری کے قابل نہیں سمجھا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے ہیں جنہیں پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی کیٹگری میں 10،10 کھلاڑیوں کے گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔اس سال یہ تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی جس میں 12 نئے کھلاڑی احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، سفیان مقیم شامل ہیں۔
9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا بی، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی سی جبکہ شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم ڈی کیٹگری میں شامل ہیں۔

