پی سی بی کابابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی تازہ دم ہو کر واپس آئیں۔

پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچز 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں