لاہور (پی سی بی، اسپورٹس رپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق زمبابوین کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بورڈ نے قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلیسنگ مزاربانی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود بھارتی لیگ کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا تھا۔ انہیں پی ایس ایل کے سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی۔پی سی بی گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹر کوربین بوش کیخلاف بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کر چکا ہے۔

