پی ٹی آئی اور فوج کے مذاکرات کا ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتاسکتے ہیں، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کے ممکنہ مذاکرات کا ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل پر چھاپے کے دوران ایسا کوئی مواد پکڑا گیا ہے جس کے بعد یہ منتیں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اور فوج کے درمیان برف پگھلنے اور ممکنہ بیک ڈور مذاکرات کے سوال پر عطاء تارڑ نے کہا کہ یہ تو ڈی جی آئی ایس پی آر ہی بہتر بتا سکتے ہیں، مجھے خود کسی قسم کی بات چیت کا امکان نظر نہیں آتا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات یکطرفہ کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں