پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئےکل کا احتجاج مؤخر کر دیا: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں کل کا احتجاج مؤخر کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا آن لائن اجلاس ہوا۔اجلاس میں پمز اسپتال ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئےحکومتی پیشکش پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک پر آج کا احتجاج مؤخر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا، وزیر داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس سے قبل ذرائع سے اطلاعات آئی تھیں کہ حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کیلئےتحریک انصاف کی شرط مان لی، اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے طبی معائنے کیلئے حکومت تیار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں