تحریک انصاف نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی، سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے درخواست بھیجی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی، درخواست جلسے کی اجازت سے متعلق آرٹیکل اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی نے اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور جلسے منسوخ کردیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کردیا تھا، جلسے منسوخی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کی پیش کش کی تھی ، اسی لیے صبح سات بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔وزیر دفاع خواجہ کا کہنا تھا کہ بات جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا، اعظم سواتی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والی گفتگو جلد یا بدیر سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پتا چل جائے گا کہ اعظم سواتی نے کیا کہا اور بانی پی ٹی آئی نے کیا جواب دیا؟ کیا یقین دہانیاں کرائی گئیں؟ کیوں شادیانے بجائے گئے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 22 اگست کا جلسہ کامیاب ہونے کی امید ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کبھی ملتوی نہ کرتے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days