پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عادل خان بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید

اسلام آباد: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی۔اس حوالے سے عادل خان بازئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا، سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کی کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔عادل بازئی نے مزید کہا کہ میڈیا میں گزشتہ کئی ماہ سے میری ن لیگ میں شمولیت بارے غلط خبریں چل رہی ہیں، میں تحریک انصاف میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں