اٹک : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کو اٹک سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اٹک میں جی ٹی روڈ پر پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے کے پی جانے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پرپولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران اغواء کار گاڑی اور مغوی چھوڑ کرفرار ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے اغواء کاروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔