راولپنڈی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اے ٹی سی نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض روف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی۔روبکار جاری ہونے کے باوجود رؤف حسن کو رہائی کے لیے گھنٹو انتظار کرنا پڑا۔ جیل سے باہر آنے پر ان کے عزیز و اقارب نے ملاقات کی اور وہ گھر روانہ ہو گئے۔