پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا بہت پریشر ہے،ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہی، شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، لیکن ریاست کہیں نظر نہیں آرہی۔ پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا بہت پریشر ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے ان تمام سیاسی جماعتوں کومسترد کر دیا۔ 40 سیٹیوں والی جماعتیں ایوان پر قابض ہیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن ترمیمی بل ردی کی ٹوکری میں جائے گا، ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو چار درخواستیں دیں، ہم سے انتخابی نشان لے لیا گیا، اٹارنی جنرل کو عدالت میں بار بار موقع دیا گیا، وہاں تو انہوں نے وضاحت نہیں دی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں فسطائیت و جبر کا میدان گرم ہے۔ پنجاب میں ہمارے جتنے بھی ایم این ایز ہیں وہ اپنے گھروں میں نہیں جاسکتے۔ ہمارے دو ایم این ایز لاپتہ ہیں، پارلیمان سے مذاق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے عوام کی امیدوں اور آئین کی بےتوقیری کی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی اب بنی ہے۔ ہم ہر چیز آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر رہے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ امتیاز چوہدری ہمارے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ الیکشن ترمیم کی تینوں شقیں دیکھ لیں کوئی بھی آئین سے متصادم نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں