چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور سکول کرکٹ کپ کا افتتاح کر دیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سکول کپ کے
بہترین بیٹر۔ باولر۔ آل راؤنڈر۔ وکٹ کیپر اور دیگر کیٹگریز کیلئےنقد انعامات کا اعلان

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈیفنس سٹیڈیم میں لاہور سکول کرکٹ کپ کا افتتاح کر دیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ٹورنامنٹ کھیلنے والی سکولز کی 8 ٹاپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیل کھیلنے کی تلقین کی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے تعاون سے لاہور سکول کرکٹ کپ کے انعقاد پر انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سکول ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ینگ سٹارز کی تلاش کے لیے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اقدام کو سراہا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکول کپ کے بہترین بیٹر۔ باولر۔ آل راؤنڈر۔ وکٹ کیپر اور دیگر کیٹیگریز کے لئے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکول کپ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔سکول کپ کے سیمی فائنل اور فائنل قذافی سٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔ینگ سٹارز کو آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنی خوراک اور فٹنس کا خیال رکھنا ہے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی سمیت پی۔سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع  پر  موجود  تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں