چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ماسٹر سٹروک، ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ماسٹر سٹروک، بھارت کو دن میں تارے دکھادئیے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے اور بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے اس سے قبل بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل بھارت کو وننگ ٹرافی نہ دے کر ان کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا تھا اس کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکے کھیل میں سیاست کرنے والے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان کے فیصلہ سے پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور حکومت سمیت بی سی سی آئی اور اس کے ہرکارے زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔