چاہتا ہوں مداح ہیرا منڈی کو دوبارہ دیکھیں، سنجے لیلا بھنسالی

نیٹ فلکس سیریزی ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے تقریباً بیس سال کے انتظارکے بعد اپنا ڈریم پروجیکٹ ‘ہیرا منڈی‘ بنایا اور چھا گئے۔

سنجے لیلا بھنسالی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘عام طور پر لوگ ایک سیریز کو دو بار نہیں دیکھتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے پرستار ہیرا منڈی کی تمام اقساط دوبارہ دیکھیں یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔”

انہوں نے مزید کہا ’مجھے خوشی ہے کہ لوگوں کے درمیان کافی بحث ہو رہی ہے سب ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان کے گھر پر کوئی بڑی سکرین ہے؟

جو لوگ اسے اپنے فون پر سیریز دیکھ رہے ہیں وہ سوچ رہے ہیں کہ کیا انہیں بڑی سکرین پر ہیرا منڈی دیکھنی چاہیے اور یہ سب سن کر کافی اچھا لگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرامنڈی یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ سیریز میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا اور شرمین سیگل مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فردین خان، طحہ شاہ بدوشا، شیکھر ثمن اور ادھیان سمن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا آنے والا پروجیکٹ فلم ’لو اینڈ وار‘ ہے جس میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، اور وکی کوشل اداکاری کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں