چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریبا 52 لاکھ کا اضافہ

ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی، اس طرح چھ سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریبا 52 لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی ہے۔

مردم شماری رپورٹ کے مطابق 2017 میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، صوبے میں یہ تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ ہوگئی۔

سندھ میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

خیبرپختونخوامیں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 72 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں غیرشادی شدہ افراد 21 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

اسلام آباد میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار ہوگئی جبکہ شادی شدہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 45 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں 6 برسوں میں شادی شدہ افراد کی تعداد میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ ہوئی ہے۔

2017 میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں