چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک – بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں شیڈول روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے شائقین بے تاب ہیں ،اسی لئے 23 فروری کو ہونے والے اس میچ کی ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 درہم یعنی 38 ہزار پاکستانی روپے تھی جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار 500 درہم رکھا گیا تھا وہ بھی فروخت ہوگیا جب کہ 1000، 1200، 2500، 5000 درہم کا ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں