چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آ گیا، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا

آئی سی سی چیمپئز ٹرافی جو آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونی ہے اس کا ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حص لیں گی۔ جب کہ صرف فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ڈرافٹ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری،بنگلادیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 21 فروری،انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری،نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت؛ 23 فروری،پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ 24 فروری،انگلینڈ بمقابلہ افغانستان؛ 25 فروری،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 26 فروری،بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 27 فروری،آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری،پاکستان بمقابلہ بھارت؛ یکم مارچ،انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ،پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو،دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو،فائنل؛ اتوار، 9 مارچ،پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے.چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ بھارت کے تمام میچز سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ٹیموں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے تاہم بھارت روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر ایونٹ کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور اب تک پاکستان آنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 7 سال بعد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی جس میں گرین شرٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو فائنل میں چاروں شانے چت کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کر کے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں