ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپیئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 209 رنز بنائے۔این بیل 64 گیندوں پر 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روی بوپارہ نے 53 اور کیون پیٹرسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جواب میں ویسٹ انڈین چیمپئنز نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔چیڈویک والٹن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایشلے نرس نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days