چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے میچل اسٹارک بھی دستبردار

آسٹریلیا نےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔ پیٹ کمنز کی انجری کے باعث اسٹیو اسمتھ کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس شامل ہیں۔

جیک فریزر میکگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور اسپینسر جانسن بھی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زامپا اسکواڈ میں شامل ہونگے۔ ٹریولنگ ریزرو کے طور پر کوپر کونوولی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔

مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا اسٹارک کے فیصلے کا احترام، میڈیا سے ان کی پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔جارج’بیلی نے اس موقع پرکہا’تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کیلئےمضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں