چین: غیرصوبائی شادی، بغیر نکاح رہائش اور غیر شادی شدہ حمل پر جرمانہ ہوگا

لنکانگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر لنکانگ کے ایک گاؤں نے غیر صوبائی شادی، بغیر نکاح ساتھ رہنے اور غیر شادی شدہ حمل پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں، جس پر عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

گاؤں کی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، صوبے سے باہر شادی کرنے والے افراد پر 1500 یوان (تقریباً 60 ہزار روپے)، بغیر شادی کے حاملہ ہونے پر 3000 یوان (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے)، اور بغیر نکاح ساتھ رہنے والے جوڑوں پر سالانہ 500 یوان جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ اگر شادی کے بعد 10 ماہ سے قبل بچہ پیدا ہو جائے تو بھی 3000 یوان جرمانہ ہوگا۔چینی حکومت کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور اسے غیر منصفانہ و غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔