چین میں تیز رفتار گاڑی نے 35 افراد کو کچل کر ہلاک دیا

چین میں تیز رفتار گاڑی نے لوگوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 43 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانے کا واقعہ جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ژوہائی شہر میں پش آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کار ایک 62 سالہ شخص چلا رہا تھا اور اس نے تیز رفتار کار اسپورٹس کمپلیکس میں ایکسر سائز کرنے والے افراد پر چڑھادی۔پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ حادثہ تھا یا پھر حملہ۔

اپنا تبصرہ لکھیں