چین نے آن لائن فراڈ میں ملوث میانمار کے مزید 4 ملزمان کو پھانسی دیدی

بیجنگ(ایجنسیاں)چین نے میانمار میں قائم آن لائن فراڈ مراکز سے منسلک چار ملزمان کو سزائے موت دے دی ہے۔چینی عدالت کے مطابق ملزمان کا تعلق میانمار کے علاقے کوکانگ میں سرگرم مجرمانہ گروہ سے تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان پر فراڈ، اغواء، قتل، تشدد، منشیات کی اسمگلنگ سمیت سنگین الزامات ثابت ہوئے، جن کے نتیجے میں چھ چینی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق چند دن قبل بھی ایک چینی عدالت نے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 11 ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔چین میں یہ کارروائی سرحد پار ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ پر جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔