بیجنگ (نیٹنیوز)چین نے مصنوعی ذہانت (AI) اور بڑھائی ہوئی حقیقت (Augmented Reality – AR) کی دنیا میں ایک اور زبردست قدم اٹھاتے ہوئے ایسی جدید “اے آر عینک” تیار کر لی ہے جو حقیقی وقت میں چینی زبان بولنے والے فرد کی گفتگو کو انگریزی میں ترجمہ کر کے عینک کی سکرین پر دکھاتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی نہ صرف زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد دے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کاروباری، تعلیمی، اور سیاحتی روابط میں بھی انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔
اس عینک کی مدد سے وہ افراد جو چینی زبان سے ناواقف ہیں، کسی چینی مقرر یا شخص کی گفتگو کو براہِ راست انگریزی میں پڑھ سکیں گے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان فوری تفہیم ممکن ہو جائیگی۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ ایجاد عالمی سطح پر زبانوں کی حدود کو ختم کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے اور مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی دیگر زبانوں کیلئے بھی دستیاب ہو سکتی ہے۔

