ڈانس کریں اور مفت کافی لے جائیں، سعودی عرب میں دکاندار کی منفرد آفر

ریاض: سعودی عرب میں ایک کافی شاپ ڈیلی کپ کی جانب سے ایک مفرد آفر کسٹمرز کو کر دی گئی۔ دکاندار نے کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان کر دیا۔ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک ڈانس کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی۔ اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں