مشی گن(نمائندہ خصوصی)امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جو بائیڈن سے رحم کی اپیل کر دی ہے.امریکی ماہرین قانون کے مطابق بائیڈن کے دور صدارت کے آخری ہفتے میں کی گئی اپیل کی منظوری کے امکانات محدود ہیں.
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سمتھ نے 76,500 الفاظ پر مشتمل ڈوزئیر صدر کے نام داخل کیا. صدر بائیڈن نے چار سالہ عہد میں رحم کی صرف 39 درخواستیں منظور جبکہ 3989 درخواستیں مسترد کی ہیں.
ڈاکٹر عافیہ ایف بی آئی ایجنٹس پر قاتلانہ حملے کے الزام میں ٹیکساس کے جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں.ڈاکٹر عافیہ کی عمر 52 سال ہے اور انہیں 2010 میں قید کی سزا سنائی گئی تھی.وزیر اعظم شہباز شریف بھی 13اکتوبر 2024کو عافیہ کی سزا معافی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں.

