لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔صوبائی حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تھا جن میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال شامل تھے۔
اسلام آبادسے وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو آئی جی صوبہ پنجاب تعینات کیا گیا تھا انہوں نے اس عہدے پر تین سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں۔

