ڈاکٹر نے طبی مسئلے کا کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں:جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اشارہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ اگر کچھ طبی مسائل درپیش ہوں تو دیکھیں گے، ڈاکٹر نے طبی مسئلے کا کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، تاہم وہ دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن پر صدارتی امیدوار سے دستبرداری کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، سینیٹ میں پارٹی لیڈر سمیت دو تہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں