پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے۔ یاسمین راشد کا علاج دیر سے کروانے پر طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح ہوگی۔