ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی دھوم مچ گئی

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 17 دسمبر کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع گالف کلب میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ نیا ہیئر اسٹائل بنائے گھوم رہے تھے۔

نو منتخب امریکی صدر کی نئے ہیئر اسٹائل میں تصاویر اور ویڈیو بھی گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹرمپ کے حامی مائیکل سولاکیوچ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرمپ کے بال واضح طور پر مختصر نظر آرہے ہیں، جو ان کے پہلے والے ہیئر اسٹائل سے بالکل مختلف ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک واضح نہیں کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر اپنا ہیئر اسٹائل کرایا ہے یا انہوں نے پہلے کی طرح اپنے بالوں کے اسٹائل پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شام کے مستقبل کی کنجی اب انقرہ کے پاس ہے، انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا کنٹرول ترکیہ کے پاس ہے اور یہ ٹھیک ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ شام کو چاہتا تھا اور اردوان کی ذہانت نے اسے کامیاب بھی کردیا، ترکیہ نے جانی نقصان کے بغیر شام کو فتح کیا ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بڑی فوجی قوت ہے لیکن شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ترکیہ شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں