ڈونلڈ ٹرمپ ہماری خودمختاری اور ہمارے وطن کی بنیاد کو چیلنج کر رہے ہیں:وزیرصحت کمل کھیرا

احسن ضیاکاہلوں کی عیدملن پارٹی میں کمل کھیرا،اینڈریا ہیزل،لی فیئرکلاوچ، احسن ضیا اور عرفان باباکی خصوصی گفتگو

اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)لبرل پارٹی برامپٹن ویسٹ کیلئے وفاقی امیدواروزیرصحت کمل کھیرانے احسن ضیاکاہلوں کی عیدملن پارٹی میں حاضرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتخاب باقی تمام انتخابات سے کہیں زیادہ اہم ہے۔میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف کینیڈین معیشت کو ہی خطرے میں نہیں ڈال رہے ڈونلڈ ٹرمپ ہماری خودمختاری، ہماری ریاست کی روح، اور ہمارے وطن کی بنیاد کو چیلنج کر رہے ہیں۔‘‘

میرے خیال میں اس وقت، جب ہم کینیڈا میں ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں،یہ بہت ضروری ہے کہ ہم پہلے سے بڑھ کر متحد ہوں۔ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم نچلی سطح سے لے کر ہر سطح پر کینیڈا کی مکمل حمایت کریں۔’’ میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مارک کارنی جو ہمارے وزیرِ اعظم اور ہمارے قائد ہیں.

وہ واحد رہنما ہیں جن کے پاس اصل تجربہ ہے، جن کی ساکھ قابلِ اعتماد ہے، جو بحرانوں کی آزمائش سے گزر چکے ہیں، اور جنہیں عالمی معیشتوں کی گہری سمجھ ہے۔وہ نہ صرف کینیڈا کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔مارک کارنی جیسے معاشی پس منظر رکھنے والے شخص کے ساتھ جو 2008 میں مالیاتی بحران کے دوران بینک آف کینیڈا کے گورنر رہے اور پھر بریگزٹ کے بعد بینک آف انگلینڈ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں جب برطانیہ کی معیشت تنزلی کا شکار تھی۔

ہمیں معلوم ہے کہ وہی شخص ہے جو جانتا ہے کہ کینیڈا کو کیسے دوبارہ مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔‘‘’’وہ جانتے ہیں کہ کمیونٹی کو کیسے ایک ساتھ جوڑا جاتا ہے۔اور میرے خیال میں یہ بات اس وقت انتہائی اہمیت رکھتی ہے فیصلہ بالکل واضح ہے،کیا ہم ایک ایسے رہنما کو چنیں جیسے مسٹر کارنی جو مسائل کا حل تلاش کرنے پر یقین رکھتے ہیں یا پھر ایک ایسے شخص کو جیسے پیئر پولیور جو صرف نعرے لگاتے ہیں کوئی حل نہیں دیتے اور صرف کینیڈین عوام کو تقسیم کرتے ہیں؟یہ وقت ہے کہ ہم اکٹھے ہوں۔

ہمیں اس وقت بالکل بھی لاپرواہ نہیں ہونا چاہیے۔سروے آپ کو کچھ اور بتا سکتے ہیں لیکن میں ان پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ میرے نزدیک صرف ایک سروے اہم ہے اور وہ ہے الیکشن والے دن کا نتیجہ۔’’میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ ہمیں اب پہلے سے دو گنا زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ہر دروازے پر دستک دینی ہوگی۔

ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم بینرز، پوسٹرز لگا رہے ہیں اور ان شاندار امیدواروں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جی ٹی اے کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت میں مصروف ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ پکیرنگ سے ڈینیئل بھائی بھی یہاں موجود ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ مسٹر سالوا بھی یہاں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔’’سرتور جی، آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔میں دل سے خوش ہوں کہ آپ یہاں موجود ہیں لیکن یہ سب کچھ ہماری کمیونٹی کی وابستگی کا ثبوت ہے۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ انتخاب کیوں اتنا اہم ہے اور صرف آپ کی حمایت سے صرف ہماری یکجہتی سے ان شاء اللہ ہم کامیاب ہو سکتے ہیںاور کینیڈا کو مضبوط رکھ سکتے ہیں۔میں اپنے بھائی عاصم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوںکہ انہوں نے ہمیں عید کی خوشی میں ایک جگہ اکٹھا کیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےیہ یاد دہانی کروائی کہ بطور کینیڈین ہم سب کا فرض ہے کہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں کیونکہ یہ واقعی اہم ہے۔‘‘

اسکاربورو گلڈووڈ کیصوبائی ممبر اینڈریا ہیزل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ’’یہ لمحہ واقعی نہایت خاص ہے یہاں عید کی خوشی میں آپ سب کے درمیان اس شاندار اجتماع میں شامل ہو کر مجھے یہاں موجود ہونے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میں اس موقع کو ہرگز معمولی نہیں سمجھتی۔کبھی بھی اس موقع کو معمولی نہ سمجھیں۔

جب میں اسکائی روڈ سے یہاں کی طرف آ رہی تھی تو دل میں ایک ہی بات تھی کہ مجھے آپ سب کے ساتھ یہاں موجود ہونا ہے۔اور جب میں یہاں پہنچی، تو دیکھا کہ میرے بہت سے ساتھی یہاں موجود ہیں،بہت سے دوست پیچھے سے ہاتھ ہلا رہے ہیںاور یہی وہ جذبہ ہے یہی وہ ویژن ہے جس پر لبرل پارٹی یقین رکھتی ہے۔‘‘

ایٹو بیکو لیک شور کی صوبائی ممبر لی فیئرکلاوچ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا’’اب بہت ہو چکا ہے اور ہمیں حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اونٹاریو کے ہر فرد کو محفوظ محسوس ہو۔ہم یہاں آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہر کسی کیلئے ایک محفوظ اونٹاریو کی جدوجہد کریں گے۔ایک بار پھر، مجھے یہاں مدعو کرنے کا شکریہ، اور مجھے یقین ہے کہ بونی آپ سب کیلئے اپنی بہترین دعائیں بھیجتی ہیں۔اور میری فیملی کی طرف سے آپ کی فیملی کو عید مبارک۔آپ کا بہت شکریہ اور مجھے یہاں مدعو کرنے کا شکریہ۔‘‘

احسن ضیانے گفتگوکرتے ہوئے بتایاشہر میں طوفان آ گیا تھا اور بونی کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اسلئے وہ آج اس ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں۔لیکن ان کی طرف سے، ہمارے نئے منتخب صوبائی ممبر لی فیئرکلاوچ ایٹو بیکو لیک شور کی ہیں، یہاں موجود ہیں۔وہ بونی کی نمائندگی کرنے کیلئے یہاں آئی ہیں۔‘‘

سینئرصحافی ملک عرفان بابانے گفتگوکرتے ہوئے کہاپارلیمنٹ کی سب سے خوبصورت ممبراورکینیڈاکی سب سے خوبصورت وزیرآپ کے سامنے ہیں ۔اس طرح اوربھی بہت سی اہم شخصیات ہیں جن کاذکراحسن ضیا کرینگے ۔ یہاں کچھ وقت درکارہوگاآپ کااحسن ضیاکاتعارف کرانے کیلئے احسن ضیا کاتعلق پاکستان کی بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے اوراحسن ضیاکے چچاوفاقی وزیرتھے اوران کی سسرالیوں میں سے اب بھی بہت سے صوبائی ممبراوربہت سے قومی اسمبلی کے ممبرموجودہیں ۔اتفاق ایساہواکہ جب احسن ضیاکینیڈاآئے اوراس وقت میں ان کی پلے پڑگیایایہ میرے پلے پڑگئے لیکن ہماراپیاربہت ہے یہ بالکل میرے بچوں کی طرح ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں