ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کا 21سال پورے ہونےپر کمیونٹی ہیروز کو خراجِ تحسین

مسی ساگا ( باباعرفان ملک سے)کاروباری برادری میں شاندار 21سال پورے ہونے پر ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کے زیرِ اہتمام مسی ساگا میں “سیلیبریٹنگ ڈائیورسٹی: این ایوننگ ٹو ریمیمبر” کے عنوان سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

اتوار کی سہ پہر 3 بجے 5120 ڈکسی روڈ، مسی ساگا میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں قونصل جنرل پاکستان خلیل احمد باجوہ ،ممبرپارلیمنٹ اقراخالد،ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کے روح رواں سلیم چودھری،ایم پی پی دیپک آنند، ایم پی پی شیرف صباوی،مظہرشفیق،خالدعلوی،فیصل چٹھہ،شیبازجونیئر اولمپئین سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان، کمیونٹی رہنما، سماجی کارکن اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ان نمایاں شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے کمیونٹی کیلئے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ منتظمین نے بتایا کہ ان شخصیات کی خدمات میں ہمدردی، لگن اور خدمتِ خلق نمایاں پہلو ہیں، جو معاشرتی ہم آہنگی اور تنوع کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز نےکاروباری دنیا میں‌21سال پورے ہونے کی خوشی میں اس تقریب کو یادگار بنانے کیلئےخصوصی انتظامات کیے تھے۔ شرکاء نے اس موقع پر تنوع، یکجہتی اور کمیونٹی اسپرٹ کو سراہا اور تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں