ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کی شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ گالا میں شرکت

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) —تھینکس گیونگ کے موقع پر ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کی ٹیم اور سربراہ نے شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے منعقدہ فنڈ ریزنگ گالا میں بھرپور شرکت کی اور ایک یادگار اور بامقصد تقریب قرار دیا گیا۔

ڈکسی الیکٹرانکس کےسلیم چوہدری نے کہا کہ ایک سماجی طور پر ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر کمپنی پاکستان اور کینیڈا میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کی مدد کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے۔ “ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جن کی مہربانی اور کینیڈین دوستوں کے اعتماد نے صفِ اول کی کارپوریٹ کمپنی بننے کا موقع دیا”۔

تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں خالد عثمان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور معروف فلم اسٹار ریما خان بھی شامل تھیں جن کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ڈکسی الیکٹرانکس کے سلیم چوہدری نے اس موقع پر خالد عثمان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زندہ لیجنڈ ہیں جنہوں نے شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور، پشاور اور کراچی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں اور لاکھوں ڈالر جمع کر کے آنے والی نسلوں کیلئےایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔ اسپتال سے علاج پانے والے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کی دعائیں خالد عثمان کی جوانی اور نرم دلی کی عکاس ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے مسی سساگا ٹیم کو بھی سراہا، جنہوں نے مارکھم ایونٹ کے ساتھ اشتراک میں صرف دو دنوں میں تقریباً دس لاکھ ڈالر جمع کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

ڈکسی الیکٹرانکس اینڈ اپلائنسز کی ٹیم نے کہا کہ وہ اس عظیم فلاحی مقصد کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہے اور آئندہ بھی انسانی خدمت کے ہر میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں