ڈکسی الیکٹرونکس میں باکسنگ ویک سیل، ایک ہفتے کیلئے 41 فیصد تک رعایت

مسی ساگا(باباعرفان ملک+اشرف خان لودھی)مسی ساگا میں واقع معروف الیکٹرونکس اسٹور ڈکسی الیکٹرونکس میں باکسنگ ویک سیل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو پورا ایک ہفتہ جاری رہے گا، جہاں صارفین کو تمام گھریلو اور کمرشل الیکٹرونکس مصنوعات پر 41 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔

ڈکسی الیکٹرونکس کےچیف ایگزیکٹوآفیسرسلیم چودھری کے مطابق اگرچہ اسٹور میں سال بھر سیلز جاری رہتی ہیں، تاہم باکسنگ ویک سیل کو خصوصی حیثیت حاصل ہے، جس کے تحت فریجز، فریزرز، واشر ڈرائرز، گیس اسٹوو، ڈش واشرز، مائیکروویو اوونز، واٹر ڈسپنسرز اور جدید ٹی وی سیٹس خصوصی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

اسٹور میں 98 انچ اسمارٹ ٹی وی، کمرشل گریڈ گیس اسٹوو، ہیوی ڈیوٹی واشر ڈرائرز اور جدید اسٹیم گارمنٹ کیئر مشینز بھی شامل ہیں، جو سوٹس اور کپڑوں کی اسٹیم کلیننگ اور پریسنگ کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق بعض مصنوعات پر 1400 ڈالر تک کی بچت ممکن ہے۔

ڈکسی الیکٹرونکس کےچیف ایگزیکٹوآفیسرسلیم چودھری نے بتایا کہ کمپنی بلڈرز کے ساتھ براہِ راست کام کرتی ہے اور کنٹینر لوڈ میں مصنوعات خریدنے کے باعث صارفین کو کم ترین قیمتوں پر معیاری اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر خریداری کے نتیجے میں صارفین کو مزید رعایت بھی دی جا سکتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سیل پورے ہفتے جاری رہے گی، صارفین کسی بھی دن آ کر خریداری کر سکتے ہیں، جبکہ تمام مصنوعات گارنٹی کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈکسی الیکٹرونکس مسی ساگا کے علاقے ڈکسی اور ایگلنٹن کے قریب واقع ہے، پتہ 5120 ڈکسی روڈ، یونٹ نمبر 11 ہے، جبکہ مزید معلومات کیلئے5900-625-905 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔