ڈکسی اینڈ الیکٹرانکس اپلائنسز پربلیک فرائی ڈےسیل کاآغازہوگیا:سلیم چودھری

مسی ساگا(خصوصی رپورٹ)جنگ نیوزکینیڈاکے سی ای اواشرف خان لودھی نے ڈکسی اینڈ الیکٹرانکس اپلائنسز کے روح رواں سلیم چودھری سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈکسی اینڈ الیکٹرانکس اپلائنسز پرشروع ہونیوالی بلیک فرائی ڈےسیل کے حوالے سے تیاریوں اورمختلف پراڈکٹس کی قیمتوں اورعام خریدارکودئیے جانیوالےپہلے سے کم قیمتوں پرمزیدرعایت پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈکسی اینڈ الیکٹرانکس اپلائنسز پر بلیک فرائی ڈے کے رعایتی پیکجز کاآغازہوگیاہے اوریہ دسمبرکے پورےماہ چلنے والا ہے۔ کن چیزوں پر بِڈ لگائی گئی ہے ؟ اورکن چیزوں پرخصوصی رعایت دی جارہی ہے ؟ اس حوالے سے سلیم چودھری نے کہاکہ میں’’جنگ نیوزکینیڈا‘‘ کا اور آپ کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہونگا کیونکہ ہماری بلیک فرائی ڈے سیل تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی شروع ہو گئی تھی۔ ہمارے دوستوں میں سے کوئی بھی آج کی سیل کیلئے لائن میں نہیں لگا۔ لیکن پہلا اچھا ڈیل یہ تھا کہ ہم نے تقریباً 5 کنٹینرز اپلائنسز بلڈرز کیلئے آرڈر کیے تھے۔

اور ہمیں اپنے عام خریدار کیلئے بہت اچھی قیمت ملی۔ تو میری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا۔ اب میں آپ کو بتاؤں، ٹاپ لوڈ واشر اور ڈرائر جو مارکیٹ میں 1200-1300 ڈالر سے بھی زیادہ کے تھے، ہم نے وہ اپنی دکان پر صرف 475 ڈالر میں فروخت کیے۔

جیسے کہ میں نے آپ کو بتایا، میری ٹیم نے پرائسنگ اور بلٹ اِن اپلائنسز میں بہت اچھا کام کیا۔ لیکن جو سب سے زیادہ مشہور ٹی وی ہم نے بیچا وہ 98انچ کا ٹی وی تھا۔ آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ 100انچ کا ٹی وی، مفت ساؤنڈ بار کے ساتھ، جس میں بلڈ اِن سب ووفر بھی تھا،مفت وال ماؤنٹ،مفت HDMI، 2 سالہ وارنٹی، 6 ماہ کی فنانسنگ۔ہم نے یہ تمام چیزیں اپنے کلائنٹس کو بڑے اسٹورز سے کم از کم 500 ڈالر کم قیمت میں دیں۔ اور احتراماً ہم نے یہ سب کچھ 2150 ڈالر پلس ٹیکس میں دیا۔

98 انچ، 100انچ ٹی وی پرہم نے ایک ہی چیز پر اتنی بڑی رعایت دی اور دوسرا فائدہ یہ کہ لوگوں نے اپنے بیڈروم کیلئے بھی براہِ راست خریدا، 55 انچ ٹی وی جو ہمارے تمام مقابلے والے مہنگے بیچ رہے تھے، ہم نے وہ 55 انچ سیمسنگ 4K یوٹیوب یا فلیکس ٹی وی صرف 399 پلس ٹیکس میں بیچا۔ آپ اندازہ لگا لیں کہ 399 ڈالرمیں لوگ مارکیٹ سے 32 انچ کا ٹی وی لیتے ہیں۔

اور ہم نے اپنے خریداروں کو 55 انچ کا سام سنگ ٹی وی دیا۔ تو یہ دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ لودھی بھائی آج آپ بتائیں کہ آج آپ کےخریدار کیسے رہے؟ آپ کا دن کیسا رہا؟ یہ ہمارے لیے بہت مقدس دن ہوتے ہیں۔سب سے پہلے ہم سب ٹیم ممبرز ناشتہ ایک ساتھ کرتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ گھر سے ناشتہ نہیں کرنا، سب ساتھ کرینگے۔ اس کے بعد ٹیم ورک ہوتا ہے۔ پھر ہمارے کلائنٹس آتے ہیں اور ان کے ساتھ چائے بھی ہوتی ہے۔

ہمارے خریدارتقریباً 40سے 45منٹ یہاں رہتے ہیں پروڈکٹ حاصل کرنے کیلئے۔ ٹیم بہت اچھی ہے، سب خوشی سے کام کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ایک بڑی فیملی کام کر رہی ہو۔ تو ماشااللہ، آج بہت بڑی سیل ہوئی اور میں کہوں گا کہ یہ پچھلے سال سے 30 فیصد بہتر رہی۔سلیم چودھری نے مزیدکہاکہ سب سے پہلے میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں۔ کہیں سے بھی کچھ خریدنے سے پہلے، چاہے وہ کمیونٹی اسٹور ہو یا نیشنل اسٹور، براہِ کرم ہمیں ایک کال ضرور کریں۔ آپ اپنی پروڈکٹ پر بہت پیسے بچا سکتے ہیں۔ دوسری بات، ہم بہت ایمانداری سے ڈیل کرتے ہیں۔

ہماری سیل باکسنگ ڈے تک چلے گی۔ ہم نے اپنےخریداروں کیلئے پہلے ہی اتنی زیادہ ورائٹی خرید لی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کوئی کھیل نہیں کھیلیں گے۔ یہ نہیں کہ آج خریدیں، کل نہ ملے۔ جب بھی ضرورت ہو، ڈکسی الیکٹرانکس آئیں۔ ہماری ٹیم سے ملیں۔ہمارا ایڈریس بہت سادہ ہے:5120 Dixie Road, Unit 11, Mississaugaجو کہ مسی ساگا میں ڈکسی اور ارلنگٹن کے چوک پر ہے۔آفس فون نمبر:’5900-625-905‘ ۔آپ مجھے براہِ راست اس نمبر’416-904-7575 ‘پر بھی کال کر سکتے ہیں۔میں ہمیشہ اپنے بلڈرز اور کلائنٹس کیلئے دستیاب ہوں