ڈھاکا :طارق رحمٰن نے وزیراعظم بنگلادیش کا حلف اٹھا لیا

ڈھاکا (ایجنسیاں) طارق رحمٰن نے بنگلادیش کے وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں شرکت کر کے نمائندگی کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کی نومنتخب پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی حلف اٹھایا تھا۔ اراکینِ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری ڈھاکا میں منعقد ہوئی جہاں چیف الیکشن کمشنر نے ان سے حلف لیا۔واضح رہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے حالیہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔