ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس-بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الہندستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ہلاک دہشت گرد ایک منظورِ نظر نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے اور دورانِ آپریشن ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد مقامی سطح پر متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، اور علاقے میں کلیئرنس و ­سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ باقی خطرہ ختم کیا جائے۔

دہشت گردی کے خاتمے کیلئےجاری آپریشنز کے تحت یہ کارروائی اُس وژن عزم استحکام کے تحت کی گئی، جس کی منظور شدہ حکمتِ عملی کے تحت بھارتی معاونت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک پر کڑی کاروائی جاری ہے۔