ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نمبر 407/24 میں درخشاں تھانے کے اس وقت کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر محمد سلیم مدعی مقدمہ ہیں، مقدمہ زیر دفعہ 302، 324، 34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ رات 10 بج کر 55 منٹ پر پیش آیا ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس فیز 6 میں خیابان نشاط پر اینیمل سپتال کے قریب پیش آئے اس واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

اس مقدمے کی تفتیش درخشاں تھانے کے ایس آئی او کے سپرد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں