متحدہ عرب امارات کے قومی دن اور خطے کی سب سے بڑی
ٹی ٹوئنٹی لیگ کی واپسی پر شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی (DP World ILT20) سیزن 4 کا آغاز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کی تقریبات کے ساتھ شاندار انداز میں ہوا۔ شائقین نے ‘رنگ آف فائر’ سے معروف اس سٹیڈیم کو بھر دیا، جہاں عالمی شہرت یافتہ میوزک سٹار علی ظفر نے خطے کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کے موقع پر ایک پُرجوش افتتاحی تقریب کی قیادت کی۔
تقریب کا آغاز اماراتی گلوکار احمد الحوسنی نے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پیش کرکے کیا، جس نے اس موقع کے لیے ایک پُروقار ماحول پیدا کیا۔علی ظفر نے اپنے مشہور گیتوں اور مداحوں کے پسندیدہ نغموں پر ایک ہائی انرجی پرفارمنس دی، جس کے بعد قومی دن کی تھیم پر مبنی ایک شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے سٹیڈیم کو روشن کر دیا۔

تقریب کے بعد توجہ سیزن کے پہلے میچ کی طرف منتقل ہو گئی، جہاں دفاعی چیمپئنز دبئی کیپٹلز اور پچھلے سیزن کے فائنلسٹ ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہیں۔ وائپرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلا بال مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کرایا گیا، جس کے ساتھ ہی 34 میچوں پر مشتمل اس کرکٹ تماشے کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

دنیا بھر کے سامعین ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کو براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ کوریج میں بھارت میں زی نیٹ ورک (Zee Network)، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سٹارز پلے (STARZPLAY) اور اتصالات پر کرک بز (Cricbuzz)، افغانستان میں آریانہ (Ariana)، بنگلہ دیش میں ٹی سپورٹس (T Sports)، کیریبین میں رش سپورٹس (Rush Sports)، شمالی امریکہ میں ولو (Willow)، پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس (PTV Sports) اور جیو سپر (ٹی وی) کے ساتھ تماشا، مائیکو اور ٹیپ میڈ (ڈیجیٹل)، سری لنکا میں ڈائیلاگ (Dialog)، اور برطانیہ میں سکائی سپورٹس (Sky Sports) شامل ہیں۔

دیگر بین الاقوامی شراکت داروں میں آسٹرو سپورٹس (جنوب مشرقی ایشیا)، فاکس سپورٹس (آسٹریلیا) اور سپر سپورٹ (افریقہ) شامل ہیں۔ باقی دنیا میں ناظرین آئی ایل ٹی ٹوئنٹی آفیشل یوٹیوب چینل (ILT20 Official YouTube) اور سپورٹس سینٹرل (Sports Central) کے ذریعے میچز دیکھ سکتے ہیں۔

