وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک سے کسی صورت واپسی نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی اجلاس سے علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا اور کہا کہ اس بار لڑیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں کو مکمل طور پر متحرک کیا جائے گا، اس بار ڈی چوک پہنچنا ہوگا، کسی صورت واپسی نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کو خود مانیٹرکروں گا، احتجاج کےلیے تمام اراکین تیاری مکمل کریں۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے یہ فائنل کال ہے۔