کابل (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔آئی سی سی کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جہاں افغانستان اپنی مہم کا آغاز 9 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گا۔
اسکواڈمیں راشد خان (کپتان)،رحمٰن اللہ گرباز،ابراہیم زدران،درویش رسولی،صدیق اللہ اتل،عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت،محمد نبی،گل بدین نائب،شرف الدین اشرف،محمد اسحٰق،مجیب الرحمٰن،اللہ غضنفر،نور احمد،فرید ملک، نوین الحق اورفضل الحق فاروقی شامل ہیں.
“اہم شیڈول”
9 ستمبر – افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ (ابوظہبی)
16 ستمبر – افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش (ابوظہبی)
18 ستمبر – افغانستان بمقابلہ سری لنکا (ابوظہبی)
20 تا 26 ستمبر – سپر فور (ابوظہبی و دبئی)
28 ستمبر – فائنل (دبئی)
گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی تھی اور پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد ٹیم ایشیا کپ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے۔

