کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا 10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کافیصلہ مؤخر

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 10سال بعد او جی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شیئرز سرنڈر کرنے کافیصلہ مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ، وزیر نجکاری، وزیر تجارت، وزیر توانائی، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت خزانہ، وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں 10سال بعد اوجی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شیئرزسرنڈر کرنے کافیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کااوجی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز کی موجود حالت برقرار رکھنےکا فیصلہ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو اوجی ڈی سی ایل شیئرزمنتقلی کا فیصلہ منظور نہیں کیا گیا، ساورن ویلتھ فنڈفعال نہ ہونے کے باعث شیئرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کئے جانے ہیں، آئی ایم ایف اعتراض کے باعث ساورن ویلتھ فنڈز کا دائرہ اور اختیارات تبدیل کئے جانےہیں۔

نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کے سیکشن 5 بی کے مطابق مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کیلئے24 اداروں کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں