مسی ساگا، اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) کاراساگا فیسٹیول آف کلچرز نے 24 اور 25 مئی 2025 کو اپنی 40ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی، جس میں کینیڈا بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ میلہ کینیڈا کا سب سے بڑا ملٹی کلچرل ایونٹ ہے جو دنیا بھر کی 25 سے زائد ثقافتوں کو ایک ہی چھت تلے پیش کرتا ہے۔
مسی ساگا کے مختلف کلچرل اور کمیونٹی سینٹرز میں 5 مقامات پر 22 ثقافتی پویلینزقائم کئے گئے تھے.
پاکستان، مصر، انڈونیشیا، آرمینیا، کروشیا، عراق، لبنان، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، سربیا، ویتنام و دیگرممالک شامل تھے.
میلے میں ثقافتی رقص، موسیقی، روایتی کھانے، ہنر مندوں کی نمائش، بچوں کیلئےتفریحی زون، اور “ڈانسنگ ود کاراساگا” اور “ککنگ ود کاراساگا” جیسے آن لائن پروگرامزشامل تھے.
کاراساگا فیسٹیول کا آغاز 1985 میں سابق میئر ہیزل میک کالیون کی تحریک پر ہوا، جس کا مقصد مسساگا کی ثقافتی تنوع کو منانا اور مختلف ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ آج، یہ میلہ کینیڈا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جو ہر سال ہزاروں افراد کو مختلف ثقافتوں کے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے۔


