چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کا دعویٰ کیا جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے ان کے بیان کی تردید کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے، ہم صرف آزاد عدلیہ کے لیے نکلے تھے، ہمارا کوئی دھرنا یا جلسہ نہیں تھا ایک دن کا احتجاج تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک دن کا احتجاج تھا جس پر بدترین شیلنگ کی گئی۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور سے اسلام آباد تک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ایک گولی نہیں چلائی۔اس سے قبل بلیو ایریا سے کے پی ہاؤس روانگی کے وقت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، ہم انتشار پھیلانا نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم پرامن جماعت نہیں ہیں، ہم نے ثابت کیا ہم پرامن جماعت ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا تھا فسطائیت کے باوجود ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔