کاشغر ایئرپورٹ پر پاکستان پولیس کے دو افسران میں جھگڑا، آئی جی پنجاب کا طلبی نوٹس جاری

چین کے کاشغر ایئرپورٹ پر پاکستان پولیس کے دو افسران میں جھگڑا ہوگیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے پولیس افسران کے 12 رکنی وفد کو 19جولائی کو طلب کر لیا اور نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا وفد پاک چین اکنامک کوریڈور سیکیورٹی کے مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں گیا تھا۔

لاہور سے پولیس حکام کے مطابق جھگڑا دو ایس ایس پیز کے درمیان ہوا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق وفد کے شرکاء کی بریفنگ کے بعد سزا اور جزا پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں