کانگریس نے ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی

کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی۔

نائب صدر کاملا ہیریس نےحریف ڈونلڈ ٹرمپ کی باضابطہ کامیابی کی توثیق کی جس کے بعد انتقال اقتدار پرامن طور پر منتقل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے سے پہلے کامیابی کی توثیق اتنی اہم نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملہ کرکے نتیجہ پلٹنے کی کوشش کی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ عوام کیپٹل ہل پر 6 جنوری کو کیے گئے حملے کو کبھی فراموش نہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں