کترینہ کیف لندن میں قیام کے بعد بھارت پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں۔

اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے عام سے لباس پہنے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اپنی 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ بھی لندن میں ہی منائی تھی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں