پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے، پیٹرول پمپ کے کاروبار پر اس ٹیکس کے اثرات کے بارے میں تشویش ہے۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ جانے کیا کر رہی ہے، ہر چیز پر ٹیکس لگا رہی ہے، ہمارا تو فکس منافع ہے، عوام کے لئے بہت پریشانی کی بات ہے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ فنانس بل کی یہ شق ختم کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست ہے، وزیراعظم، وزیر پیٹرولیم، وزیرخزانہ ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کا فیصلہ واپس لیں۔