کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد وزارت میری ٹائم نے وزارت خارجہ سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔وزیر میری ٹائم جنید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام سے پاکستانی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کی بات کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندابی نے بتایا کہ دفاعی اور عسکری حکام ایرانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، تاہم آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں کی حتمی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے اور ہم اس کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر خلیجی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور تمام فریقین کو تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

