کراچی ائیر پورٹ حملہ: تفتیشی حکام نےحملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے واقعہ پر تفتیشی حکام نےحملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو مبینہ طور پرحملہ آور کی جانب سےبنائی گئی جس میں حملے میں استعمال گاڑی کومختلف سڑکوں پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصِلات بھی حاصل کرلیں ہیں، ذرائع کے مطابق ویڈیو ممکنہ طور پر دھماکے سے کچھ دیر پہلے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نے حملے کے روز صبح 12 بجے پاسپورٹ آفس کے قریب واقع ہوٹل کا کمرہ چھوڑا تھا، ہوٹل سے حملہ آور ملیر میں اپنے رشتہ دار کے گھر گیا رات کے وقت گاڑی لیکر ماڈل کالونی سے ہوتا ہوا حملے کے مقام پر پہنچا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا، حملہ آور کے رشتہ دار کو ملیر سے حراست میں لیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور گزشتہ سال 3 دسمبر کو بھی صدرریگل چوک کے قریب ہوٹل میں رکا تھا جہاں حملہ آوور سے اسکا دوست ملنے آیا تھا دونوں افراد نے کمرے میں تقریباً 4 گھنٹے قیام کیا اور پھر چیک آوٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں