کراچی :ایک شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت چھینا گیا موبائل فون ریکور کرا لیا

کراچی : شہر قائد کے باسی آئے دن موبائل فون کی چھینا جھپٹی سے پریشان ہوگئے، اسٹریٹ کرائم کے شکار ایک شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت چھینا گیا موبائل فون ریکور کرا لیا۔ کراچی کا ایک نوجوان موبائل فون چھینے جانے کے بعد ایپلی کیشن کے ذریعے لوکیشن تک جا پہنچا۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو فوری طلب کرکے ہزارہ گوٹھ سے ملزم کو گرفتار کرادیا، ملزمان نے اسلحے کے زور پر صبح8بجے شہری سےموبائل فون چھینا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری سے واردات گلشن اقبال میں رپورٹ ہوئی تھی، دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں صرف شہر کراچی میں شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، سب سے زیادہ جنوری میں 7 ہزار 815 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سب سے کم جون میں 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، جنوری، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپر جاتا رہا جبکہ ماہ اپریل سے وارداتوں میں کچھ کمی سامنے آئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں